ابنا: قطرکے اس اخبار نے جینوا مذاکرات کے زیر عنوان لکھا ہے کہ ایک سال کے وقفے کے بعد اب دوبارہ ایران اور 5 + 1 گروپ کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔ الوطن نے لکھا ہے کہ مغرب نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی راہ میں رکاوٹ پیداکرنے کی ہرطرح کی کوشش کی اور مغربی ملکوں کو اس بات سے کوئي خدشہ لاحق نہیں ہے کہ ایران ایک دن اسرائيل کو نابود کردے گا بلکہ انہیں اس بات سے شدید خوف لاحق ہے کہ ایران علم و سائنس کے میدانوں میں ترقی کررہا ہے۔
.......
/110